Thursday, September 19, 2024

یوم آزادی پر لاہور کے آسماں پر رنگ بکھر گئے

یوم آزادی پر لاہور کے آسماں پر رنگ بکھر گئے
August 14, 2018
لاہور (92 نیوز) جیسے ہی گھڑیوں نے بارہ بجائے شہر بھر میں آزادی کی خوشی میں مختلف مقامات پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ آتش بازی کا سب سے بڑا مظاہرہ جیلانی پارک میں کیا گیا جہاں وطن سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ 12 بجتے ہی  بچے بڑے  بزرگ ،خواتین سڑکوں  پر نکل آئے لبرٹی چوک پربھی نوجوان  شاندار آتش بازی کیساتھ ملی نغموں کی دھنوں پر جھومتے رہے۔ منچلوں کی جانب سے لبرٹی چوک  کو روشنیوں سے خوب سجایا گیا جبکہ کئی میٹر لمبے جھنڈے کے ساتھ مارچ بھی کیا گیا۔ جشن آزادی پر لوگوں کی بڑی تعداد کے سڑکوں پر آنے کی وجہ سےشاہراہوں پر ٹریفک کا شدید دباؤ رہا۔