Thursday, September 19, 2024

یوم آزادی سے متعلق فضل الرحمان کا متنازعہ بیان،ایک اور شہری کی مقدمہ کی درخواست

یوم آزادی سے متعلق فضل الرحمان کا متنازعہ بیان،ایک اور شہری کی مقدمہ کی درخواست
August 12, 2018
لاہور ( 92 نیوز) جمعیت علما اسلام ف اور ایم ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے یوم آزادی کو نہ منانے سے متعلق متنازعہ بیان کے خلاف ایک اور شہری نے اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔ لاہور کےرہائشی نے تھانہ راوی روڈ میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دی ۔ شہری نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ  مولانا فضل الرحمان کے  بیان سے  بطور پاکستانی جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔ مولانا فضل الرحمان کے خلاف اپنے متنازعہ بیان  کے باعث پہلے  بھی  قانونی کارروائی کیلئے  درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ۔