Saturday, July 27, 2024

یومیہ 25 ہزار ماسک،10ہزار لٹر سینیٹائزر تیار کرنیکی صلاحیت حاصل کرلی

یومیہ 25 ہزار ماسک،10ہزار لٹر سینیٹائزر تیار کرنیکی صلاحیت حاصل کرلی
March 25, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز)  کورونا وائرس کے خلاف قومی جنگ میں  قوم کیلئے بڑی خوشخبری ،  پاکستان نے یومیہ 25 ہزار ماسک، 10 ہزار لیٹر سینیٹائزر تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی۔

پاکستان کی دفاعی پیداواری صنعت آرڈیننس فیکٹری واہ نے صلاحیت کے حصول کی خوشخبری سنائی، خصوصی کپڑے سے تیار کردہ فیس ماسک دھو کر دوبارہ استعمال کئے جا سکتے ہیں۔

وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال کے مطابق  یہ ایک سنگ میل طے کیا گیا ہے جو کہ   پوری قوم کیلئے فخر ہے،  آرڈیننس فیکٹری کی کاوش سے کورونا وائرس کیخلاف قومی کوششوں کو تقویت ملے گی۔