Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یوسین بولٹ کی بدولت ورلڈ الیون نے انگلینڈ الیون کو شکست دیدی

یوسین بولٹ کی بدولت ورلڈ الیون نے انگلینڈ الیون کو شکست دیدی
June 17, 2019
لندن ( 92 نیوز) دنیاکے تیز ترین انسان سابق جمیکن ایتھلیٹ کی فٹبال میں بھی شاندار پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے ،انگلینڈ الیون کیخلاف فٹبال میچ میں ورلڈ الیون کی نمائندگی کی، ورلڈ الیون نے انگلینڈ الیون کو  پنلٹی شوٹ آؤٹ  پر تین،ایک سے شکست دے دی،یوسین بولٹ نے ورلڈ الیون کی جانب سے اہم گول اسکور کیا۔ دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے دوڑ کے بعد  فٹبال کے میدان میں بھی  دھاک بٹھا دی ، ورلڈ الیون کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کیخلاف میچ میں حصہ لیا۔ ورلڈ الیون نے انگلینڈ الیون کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر تین ،ایک سے شکست دے دی ۔ فل ہام میں کھیلے گئے چیرٹی میچ میں انگلینڈ الیون  اور ورلڈ الیون کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ، انگلش ٹیم نے 20ویں منٹ میں گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔ میچ کے 38ویں منٹ میں جریمی لنچ نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دگنی کر دی، 44ویں منٹ میں ورلڈ الیون نے کم بیک کیا اور دنیاکے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے گول کرکے انگلینڈ کی برتری دو،ایک کر دی۔ دوسرے ہاف میں انگلینڈ کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی اورمیچ کے اختتامی لمحات میں ورلڈ الیون کی جانب سے کیم سیٹنی نے گول کر کے میچ دو،دو گول سے برابر  کر دیا، ورلڈ الیون نے پینلٹی شوٹ آؤٹ پر  ایک  کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی سمیٹی۔