Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یوسین بولٹ رننگ ٹریک کو خیرباد کہہ کر فٹبال میدان میں اتر گئے

یوسین بولٹ رننگ ٹریک کو خیرباد کہہ کر فٹبال میدان میں اتر گئے
February 27, 2018

جمیکا( 92 نیوز ) دنیا کے تیز ترین انسان کا ایوارڈ  حاصل کرنے والے یوسین بولٹ  رننگ ٹریک کو خیرباد کہنے کےبعد  اب فٹبال میں انٹری کے لیے تیار ہیں،، خبر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی،،،جمیکن ایتھلیٹ 10جون کو انگلینڈ کے خلاف ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے

دنیا بھر میں اپنی قابلیت  کا لوہا منوانے والے یوسین بولٹ  تو رننگ ٹریک کو چھوڑ چکے لیکن میدان سے دور نہ رہ سکے، شہرہ آفاق ایتھلیٹ نے فٹبال میں اِن ایکشن ہونے کا اعلان کر دیا ۔ یوسین بولٹ کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا  ۔

دنیا کے تیز ترین انسان رننگ کے ساتھ ساتھ فٹبال اور کرکٹ سے لگاؤ پہلے بھی دکھا چکے ہیں ، جمکین ایتھلیٹ 10جون کو انگلینڈ کیخلاف  ورلڈ الیون کی نمائندگی کریں گے ۔

یوسین بولٹ  اب فٹبال کے میدانوں میں کتنے کامیاب ہوتے ہیں ؟ اس کا پتہ بعد میں ہی چلے گا۔