یوسین بولٹ دوڑ کے ساتھ ساتھ سروں کے بھی بادشاہ نکلے
میونخ (ویب ڈیسک) دنیا کے تیزترین انسان نے جرمنی کے ایک میلے میں گلوکاری کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق یوسین بولٹ مسلسل تیسرے سال جرمنی کے مقامی میلے میں شریک ہوئے۔
میونخ میں جاری میلے میں بولٹ فن کاروں کے ایک گروپ سے جا ملے اور کسی ماہر گلو کار کی طرح اپنی آواز کا جادو جگا کر سب کو حیران کر دیا۔
اس موقع پر انہوں نے جرمنی کا مقامی لباس زیب تن کر رکھا تھا۔ بولٹ نے میلے میں مداحوں کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رواں سال کسی مقابلے میں حصہ نہیں لیں گے۔