Friday, February 23, 2024

یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب لڑنے کی راہ ہموار

یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب لڑنے کی راہ ہموار
March 10, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) سید یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہو گئی۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی یوسف رضا گیلانی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

الیکشن کمیشن کے چار رکنی کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔ فرخ حبیب ، ملائکہ بخاری اورعالیہ حمزہ کے وکلاء نے دلائل دیے ۔ کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تحریک انصاف کی یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ کمیشن نے ویڈیو سیکینڈل سے متعلق درخواست قابل سماعت قرار دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے 22 مارچ تک سماعت ملتوی کر دی۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ فیصلے کو سامنے رکھے ،یوسف رضا گیلانی کی نااہلی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، یہ جنگ آخری فورم تک لڑیں گے۔

فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی ، فیصل واوڈا سمیت 48 سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔