Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  یوسف رضا گیلانی پر64کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرانےکیلئے ایف آئی اے کو نوٹس

   یوسف رضا گیلانی پر64کروڑ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرانےکیلئے ایف آئی اے کو نوٹس
October 9, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف 64 کروڑ روپے فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے سیشن جج ویسٹ پرویز القادرمیمن نے ایک شہری اور بزنس مین پرویز حسن کی جانب سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف مقدمہ کےاندراج کے لیے دائر 22 اے کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل نے 64 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے پر ایف آئی اے کوسابق وزیراعظم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کرنے کی درخواست دی مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی لہذا عدالت وفاقی تحقیقاتی ادارے کو ایف آئی آر کے اندراج کے احکامات جاری کرے۔  
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔