Tuesday, April 30, 2024

یوسف رضا گیلانی اور مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، 8منٹ تک بات چیت، بیٹا خیریت سے اور حوصلہ بلند ہے: سابق وزیراعظم

یوسف رضا گیلانی اور مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، 8منٹ تک بات چیت، بیٹا خیریت سے اور حوصلہ بلند ہے: سابق وزیراعظم
May 24, 2015
ملتان (92نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی نے نامعلوم مقام سے پہلی بار یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ واضح رہے کہ علی حیدرگیلانی کو 2013 ءکی الیکشن مہم کے دوران مسلح افراد نے اغوا کرلیاتھا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہے کہ میرا بیٹا علی حیدر گیلانی خیریت سے ہے ا ور حوصلہ بلند ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی سے بھی اپنے بیٹے کی بات کرائی۔ ذرائع کے مطابق گفتگو کا دورانیہ 8منٹ تھا۔ گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کی قیادت نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کیلئے افغانستان کا دورہ بھی کیا تھا جس میں افغان حکام سے علی حیدر گیلانی کو بازیاب کرانے کی درخواست کی گئی تھی۔