یوسف رضا گیلانی اور اسلم رئیسانی کی آئندہ ہفتےنیب میں طلبی
اسلام آباد(92نیوز)نیب نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کو آئندہ ہفتے کو طلب کر لیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق دونوں شخصیات کے خلاف سینڈک پراجیکٹ کے ایم ڈی رازق سنجرانی کی غیر قانونی تقری کا الزام ہے نیب نے شکایات موصول ہونے پر سینڈک پراجیکٹ کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی نے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔