Thursday, September 19, 2024

یوسف رضاگیلانی کے بھانجے اسد گیلانی کی تدفین دربار موسیٰ پا ک شہید میں کر دی گئی

یوسف رضاگیلانی کے بھانجے اسد گیلانی کی تدفین دربار موسیٰ پا ک شہید میں کر دی گئی
October 5, 2015
ملتان(92نیوز)سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد مرتضی گیلانی کی تدفین موسی پاک شہید دربار میں کردی گئی، جنازہ میں سیاسی سماجی اور ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے فرد نے شرکت کی۔ تفصیلات کےمطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بھانجے اسد مرتضی گیلانی کی میت آج صبح  کراچی سے ملتان لائی گئی، جسے ملتان ائیر پورٹ پر سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے وصول کیا۔ جسد خاکی کو گیلانی ہائوس لایا گیا جہاں پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ سید اسد مرتضی گیلانی کی نماز جنازہ ملتان کے ایم اسی سی گرائونڈ میں ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں سید یوسف رضآ ،سینئر  سیاستدان جاوید ہاشمی، شاہ محمود قریشی، سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محود سمیت خاندان کے افراد کے علاوہ ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔ شہید اسد مرتضی  گیلانی کو مشہور بزرگ حضرت موسیٰ پاک شہید کے احاطہ میں دفن کیا گیا۔ گیلانی خاندان کے مطابق 425 سال بعد اس دربار میں کسی شہید کی تدفین کی گئی ہے۔