Friday, September 30, 2022

  یورپ کے خوبصورت اور سب سے بڑے گلیشیئر کے مٹ جانے کا خطرہ ہے : ماہرین

   یورپ کے خوبصورت اور سب سے بڑے گلیشیئر کے مٹ جانے کا خطرہ ہے : ماہرین
لاہور(ویب ڈیسک)یورپ کے خوبصورت اور سب سے بڑے گلیشیئر کے مٹ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ، گریٹ الیچ نامی گلیشیئر کوہ ایلپس پر 23کلومیٹر کے علاقے پر محیط ، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس گلیشیئر کو گلوبل وارمنگ  چند دہائیوں میں قصہ پارینہ بنا دے گی۔ تفصیلات کےمطابق خلا سے دکھائی دینے والے خوبصورت اور یورپ کے سب سے بڑے گلیشیئر کے مٹ جانے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے ، گریٹ الیچ نامی گلیشیئر کوہ ایلپس پر تئیس کلومیٹر کے علاقے پر محیط ہے ، ماہرین کہتے ہیں گلوبل وارمنگ اسے چند دہائیوں میں قصہ پارینہ بنا دے گی ۔