وارساؤ (92 نیوز) یورپ میں داخلے کیلئے ہزاروں تارکین وطن نے پولینڈ کی سرحد پر ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
تارکین وطن بیلاروس سے پولینڈ داخلے کی کوششوں میں ہیں، چار ہزار مہاجرین کا تعلق شام، ایران، مصر اور لبنان سے ہے۔
تارکین وطن نے پولش سرحد کے قریب کیمپ قائم کرلئے۔ مہاجرین کو روکنے کیلئے سرحد پر 12 ہزار فوجی تعینات ہیں۔
دوسری جانب سکیورٹی اہلکاروں نے تارکین وطن کو روکنے کیلئے مرچوں کا اسپرے بھی کیا۔