روم / پیرس (92 نیوز) اومیکرون کا پھیلاؤ تیز ہونے سے یورپ نئے ویرینٹ کا گڑھ بن گیا، اٹلی میں ایک اور فرانس میں 2 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
دنیا بھر میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون تیزی سے پھیلنے لگی، جس کے باعث 4 ہزار سے زائد فلائٹس منسوخ ہوگئیں۔ کورونا کے نئے ویرینٹ نے یورپ کو اپنا مرکز بنالیا۔
برطانیہ میں کورونا کے ایک لاکھ 61 ہزار نئے کیسز اور154 اموات رپورٹ ہوئے، روس میں مزید 19 ہزار 751رپورٹ جبکہ 854 افراد ہلاک ہوئے۔
فرانس میں دو لاکھ 19 ہزار نئے کیسز سامنے آئے اور200 اموات ہوئیں، فرانس میں ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا جبکہ نئی پابندیاں بھی لگا دیں۔ اٹلی میں ایک لاکھ 41 ہزار نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 24 گھنٹے میں 150 افراد ہلاک ہوئے۔
نیدرلینڈ میں عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی، نئی پابندیوں کے خلاف احتجاج میں پولیس اور مظاہرین میں چھڑپیں ہوئیں، لاٹھی چارج سے متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے، جوابی کارروائیوں میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔
امریکامیں نیوایئرتقریبات سے اومی کرون کے کیسزمیں ریکارڈ اضافہ ہوا، صدر جوبائیڈن کے مشیر ڈاکٹر فاؤچی کے مطابق نئے کورونا مریضوں میں 58 فیصد اومیکرون میں مبتلا ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں 10 جنوری سےغیرویکسین شدہ افراد پر سفری پابندیاں عائد کر دیں، بیرون ملک جانے کیلئے ویکسین کی دونوں ڈوزلگوانا لازمی قرار دے دیں۔ سعودی عرب میں اگست 2021 کے بعدیومیہ کورونا کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
دنیا بھر میں 4 ہزار فلائٹس بھی منسوخ ہوئیں، محض امریکا میں مزید دو ہزار چارسو پروازیں منسوخ ہوئیں، امریکا میں سے 58 فیصد مریض اومیکرون میں مبتلا ہوگئے۔ متحدہ عرب امارات میں سفری پابندیاں عائد کردی گئیں۔ مسافر ایئر پورٹس پر محصور ہوگئے۔