Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یورپ اب بھی کورونا وائرس کے نشانے پر ہے ، عالمی ادارہ صحت

یورپ اب بھی کورونا وائرس کے نشانے پر ہے ، عالمی ادارہ صحت
February 12, 2021

جینیوا (92 نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ یورپ اب بھی کورونا وائرس کے نشانے پر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈبلیو ایچ او حکام کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں کمی کے باوجود وبا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ۔ کیسز میں کمی وائرس کی نئی اقسام اور پھیلاؤ کو چھپاتی ہے ۔

حکام نے مزید کہا کہ انسداد کورونا ویکسین ضروری ہے لیکن وبا پر قابو پانے کے لیے کافی نہیں۔ اس وقت یورپی ممالک کو ویکسین کی امید اور تحفظ کے احساس کے درمیان غیر واضح صورتحال درپیش ہے۔