Wednesday, September 28, 2022

یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات

یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر کی وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات
 راولپنڈی (92 نیوز) یورپی یونین کے پاکستان میں سفیر نے وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل سمیت علاقائی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  یورپی یونین ، پاکستان ، سفیر ، وفد ، آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، ملاقات ملاقات میں کنٹرول لائن ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو، لاک ڈاؤن کے بعد کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔  یورپی یونین ، پاکستان ، سفیر ، وفد ، آرمی چیف ، جنرل قمر جاوید باجوہ ، ملاقات آئی ایس پی آر کے مطابق وفد میں بیلجیئم، چیک ری پبلک، جرمنی، اٹلی، ہالینڈ، پولینڈ کے سفراء شامل تھے۔ رومانیہ ،سپین، سویڈن کے سفراء، فرانس اور ہنگری کے نائب سفراء بھی وفد کا حصہ تھے۔ وفد میں یونان کے ناظم الامور، آسٹریا کے پولیٹیکل اتاشی، ڈینش سفارتکار بھی موجود تھے۔ یورپین یونین وفد نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستانی کردار کو سراہا۔