یورپی یونین کی روس کو یوکرائن کے خلاف جارحیت پر سنگین نتائج کی دھمکی

برسلز (92 نیوز) یورپی یونین نے روس کو یوکرائن کے خلاف جارحیت پر سنگین نتائج کی دھمکی دیدی۔
سربراہ یورپی کیشن ارسلا ونڈر کا کہنا ہے کہ روس کے لیے واضح پیغام ہے۔ جارحیت کی قیمت بہت زیادہ ہو گی۔ روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یوکرائن پر جارحیت کی صورت میں روس کو سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ادھر فرانسیسی صدر ، جرمن چانسلر اور یوکرائن کے صدر کی برسلز میں ملاقات ہوئی۔ تینوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ مذاکرات پر بات چیت کی۔