Saturday, July 27, 2024

یورپی ملک ہنگری میں ہزاروں لوگ نو منتخب وزیراعظم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے

یورپی ملک ہنگری میں ہزاروں لوگ نو منتخب وزیراعظم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے
April 15, 2018
بڈاپسٹ (92 نیوز) یورپی ملک ہنگری میں ہزاروں لوگ نو منتخب وزیر اعظم کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ وزیراعظم سے گھر جانے کا مطالبہ کر دیا۔ ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کی سڑکیں مظاہرین کی آماجگاہ بن گئیں۔ دارالحکومت میں ہر طرف احتجاج کرنے والے لوگ ہیں جو چند دن پہلے منتخب ہونے والے نئے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ برسراقتدار پارٹی ایک غلط الیکشن سسٹم کے ذریعے منتخب ہو کر آئی۔ حکومت آزاد میڈیا اور نئے الیکشن قوانین کی موجودگی میں دوبارہ انتخابات کرائے۔ مطالبے کی منظوری تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔