Tuesday, October 4, 2022

یورپی خلائی روبوٹ چند گھنٹوں تک مریخ کی سطح پر اتر جائے گا : سائنسدان

یورپی خلائی روبوٹ چند گھنٹوں تک مریخ کی سطح پر اتر جائے گا : سائنسدان
ایمسٹرڈیم (ویب ڈیسک) یورپ کے خلائی ادارے کا خلائی روبوٹ مریخ پر اترنے کے لیے تیار ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سکیا پریلی نامی یہ روبوٹ چند گھنٹوں تک مریخ کی سطح پر اتر جائے گا۔ اس روبوٹ کی مدد سے مریخ پر زندگی کے آثار سے متعلق معلومات ملنے کی توقع کی جارہی ہے۔ سائنسدانوں نے سرخ سیارے پر آٹھ فٹ چوڑے خلائی روبوٹ کے اترنے کی جگہ کی تصاویر بھی جاری کی ہیں۔