Monday, October 3, 2022

یورپین چیمپئنز فٹبال لیگ ،چیلسی کی کاراباگ کو عبرتناک شکست

یورپین چیمپئنز فٹبال لیگ ،چیلسی کی کاراباگ کو عبرتناک شکست

باکو ( 92 نیوز )یورپین چیمپئنز فٹبال لیگ میں چیلسی نے کارا باگ کو عبرتناک شکست سے دو چار کر دیا ۔
کھیل کے 19ویں منٹ میں کارا باگ کو اس وقت مشکلات نے گھیر لیا جب اس کے اہم کھلاڑی ساد قوف کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان بدر کردیاگیا۔ اس موقعے کے بعد چیلسی نے پے درپے حملے کر کے کاراباگ کو چار صفر کی عبرتناک شکست کا مزہ چکھا دیا ۔اس فتح کے ساتھ ہی چیلسی نے ناک آؤٹ مرحلے میں بھی جگہ بنا لی ۔
دوسری جانب سپینش کلب بار سلونا اور اطالوی کلب یووینٹس کے درمیان کھیلا گیا میچ برابر رہا ۔ دونوں ٹیمیں کوئی گول سکور نہ کر سکیں ۔ لیونل میسی کی ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے ساتھ لاسٹ سکسٹین میں پہنچ گئی ۔