Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یورپیئن ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ،سوئٹزرلینڈ اورفرانس کا میچ ایک ایک گول سے برابر

یورپیئن ویمنز فٹبال چیمپئن شپ ،سوئٹزرلینڈ اورفرانس کا میچ ایک ایک گول سے برابر
July 27, 2017

لاہور(سپورٹس ڈیسک)یورپیئن ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، ایونٹ میں ہونے والے سنسنی خیز مقابلوں نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق گروپ سی کے اہم میچ میں سوئٹزرلینڈ اور فرانس کے ٹیموں کے درمیان زور کا جوڑ پڑا دونوں سائیڈز نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑحملے کیے۔

کھیل کے 19ویں منٹ میں سوئٹزرلینڈ کی کروناگورسوک نے میں خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی ۔ دوسرے ہاف میں حریف ٹیم نے شاندار کم بیک کیا 76ویں منٹ میں کیملے ابلی  نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی اور مقابلہ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا۔ ایونٹ کا دوسرا میچ یکطرفہ رہا آسٹریا نے آئس لینڈ کی ایک نہ چلنے دی اور صفر کے مقابلے میں تین گولز سے میدان مار لیا۔