Saturday, September 24, 2022

یورپا لیگ ، ٹوٹنہم نے لاسک کو تین صفر سے شکست دی

یورپا لیگ ، ٹوٹنہم نے لاسک کو تین صفر سے شکست دی
 لندن (92 نیوز) یورپا لیگ کے گروپ میچز کا آغاز ہو گیا۔ ٹوٹنہم اور اے سی میلان کا شاندار آغاز ہوا۔ ٹوٹنہم نے لاسک کو تین صفر سے شکست دی۔ یورپا لیگ میں گروپ مرحلے کے میچز کا آغاز ہو گیا۔ اے سی میلان اور ٹو ٹنہم نے فتح کے ساتھ شروعات کیں۔ گروپ ایچ میں اے سی میلان کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ کے کلب سلیٹک سے ہوا۔ اے سی میلان نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف ٹیم کو دباؤ میں رکھا اور پہلے ہاف میں دو گول کر کے میچ میں پوزیشن مستحکم بنا لی۔ دوسرے ہاف میں سلیٹک کی ٹیم نے میچ میں واپسی کی کوشش کرتے ہوئے ایک گول اسکور کیا تاہم انجری ٹائم میں اے سی میلان نے مزید ایک گول داغ کر تین، ایک سے، میچ اپنے نام کر لیا۔ دوسرے میچ میں انگلش کلب ٹوٹنہم کا مقابلہ آسٹرین کلب لاسک سے ہوا۔ ٹوٹنہم نے حریف ٹیم کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین صفرسے میچ اپنے نام کر لیا۔