Saturday, July 27, 2024

یورپا فٹبال لیگ ، آرسنل اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ برابر

یورپا فٹبال لیگ ، آرسنل اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ برابر
April 27, 2018
لندن (92 نیوز) یورپا فٹبال لیگ میں سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں آرسنل اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ہو گیا ، لاکازٹ  اور  گیرائزمین نے ایک ایک بار  گیند کو جال کی راہ دکھائی ۔ یورپا فٹبال لیگ کا ایونٹ زور و شور سے جاری ہے۔ سیمی فائنل کے فرسٹ لیگ میں آرسنل اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کے ٹیموں میں زورکا جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے ۔ پہلے ہاف کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی۔ دوسرے ہاف میں کھیل میں مزید تیزی آئی ۔ 61 ویں منٹ میں لاکازٹ نے شاندار گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ کچھ ہی لمحات بعد حریف ٹیم کے گیرائزمین نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر حساب برابر کر دیا۔ مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔