یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں انگلش ٹیم دو صفر سے کامیاب
لندن (92 نیوز) انگلینڈ کا روایتی حریف جرمنی کو ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دینے کا 55 سالہ طویل انتظار ختم ہو گیا۔ یورو کپ کے پری کوارٹر فائنل میں انگلش ٹیم دو صفر سے کامیاب ہو گئی۔
انگلینڈ کے ویمبلے اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور جرمنی میں زور کا جوڑ پڑا ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر خوب حملے کیے لیکن دونوں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
دوسرے ہاف میں انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 75 ویں منٹ میں رحیم اسٹرلنگ نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ 86 ویں منٹ میں ہیری کین نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کو دو صفر سے کامیابی دلائی۔ انگلینڈ کی جیت پر شائقین کے ساتھ وزیراعظم بورس جانسن نے بھی جشن منایا۔
راؤنڈ آف سکسٹین کے آخری میچ میں یوکرائن نے سویڈن کو دو، ایک سے شکست دے دی۔