یورو کپ کے بڑے مقابلے میں انگلینڈ ڈنمارک کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
لندن (92 نیوز) انگلینڈ نے ڈنمارک کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر یورو کپ فٹ بال کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔
کپتان ہیری کین نے پنالٹی کک پر فیصلہ کن گول کیا۔ انگلش ٹیم 1966 کے بعد فٹ بال کے کسی بڑے ایونٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ انگلش ٹیم کی کامیابی پر برطانیہ بھر میں جشن منایا گیا۔
ڈنمارک میں فضا سوگوار ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور شہزادہ ہیری سمیت ڈنمارک کے شاہی خاندان کے افراد نے بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔
یورو کپ میں دوسرا سیمی فائنل پہلے ہاف میں انتہائی سنسنی خیز رہا۔ ڈنمارک کے ڈیمزگارڈ نے 30 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی۔ 39 ویں منٹ میں ڈنمارک کے سائمن کئیار نے اپنے ہی گول میں گیند پھینک کر ٹیم کی برتری ختم کر دی۔