Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یورو وژن گائیکی مقابلہ تاتار نسل کی یوکرائنی گلوکارہ جمالا نے جیت لیا

یورو وژن گائیکی مقابلہ تاتار نسل کی یوکرائنی گلوکارہ جمالا نے جیت لیا
May 15, 2016
سٹاک ہوم (ویب ڈیسک) یورو ویژن گائیکی مقابلہ یوکرائنی گلوکارہ جمالا کے نام۔ تاتار نسل کی گلوکارہ نے سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی اور روسی حریفوں کو شکست دی۔ مقابلوں کے فیورٹ روس کے سرگئی لازیریف تیسری پوزیشن حاصل کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق یورو ویژن مقابلہ یوکرائن کی گلوکارہ جمالانے جیت لیا۔ اس مقابلے کو پہلی مرتبہ امریکہ اور چین میں بھی نشر کیا گیا۔ موسیقی کا سب سے بڑامقابلہ یورو ویژن دو ہزار سولہ سویڈن میں ہوا۔ فائنل مقابلے میں یوکرائن کی گلوکارہ جمالانے ایسے سربکھیرے کہ سننے والے داد دیے بغیرنہ رہ سکے۔ جمالانے پانچ سوچونتیس پوائنٹس حاصل کر کے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔ آسٹریلیا پانچ سوگیارہ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ فیورٹ روس چارسواکانوے پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ گزشتہ برس یہ مقابلہ سویڈش گلوکار نے جیتا تھا۔ یورو وژن کو پہلی بار امریکا اور چین میں بھی نشر کیا گیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔