Friday, January 27, 2023

یوروپا لیگ ، انگلش کلب آرسنل نے اسپینش کلب ویلنسیا کو تین ایک سے ہرا دیا

یوروپا لیگ ، انگلش کلب آرسنل نے اسپینش کلب ویلنسیا کو تین ایک سے ہرا دیا
 دبئی (92 نیوز) یوروپا لیگ میں سیمی فائنلز کے شاندار مقابلے میں انگلش کلب آرسنل نے اسپینش کلب ویلنسیا کو تین ایک سے ہرا دیا۔ امارات اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویلنسیا نے 11 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ 18 ویں منٹ میں آرسنل کے کھلاڑی لاکازیٹ نے گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ 26 ویں منٹ میں لاکازیٹ نے پھر سے گیند کو جال میں پھینک کر اپنی ٹیم کا اسکور دو ایک کر دیا۔ دوسرے ہاف میں بھی گنرز نے میچ اپنی گرفت میں رکھا۔ میچ کے آخری لمحات میں اوبامیانگ نے آرسنل کی جانب سے تیسرا گول کر دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں چیلسی اور آئین ٹریکٹ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ آئین ٹریکٹ کی جانب سے لوکا اور چیلسی کی جانب سے پیڈرو نے گول اسکور کیے۔