Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یورلی ہلز،بوہیمین ریپسوڈی سال کی بہترین فلم قرار پائی

یورلی ہلز،بوہیمین ریپسوڈی سال کی بہترین فلم قرار پائی
January 7, 2019
بیورلی  ہلز( 92 نیوز)بیورلی ہلز میں 76ویں  گولڈن گلوب ایوارڈز کا میلہ سجا  جس میں ہالی ووڈ کے فنکاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگادئیے ،جبکہ  بوہیمین ریپسوڈی سال کی بہترین فلم قرار پائی۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی لاس اینجلس میں گولڈن گلوب ایوارڈ کا شاندار میلا سجایا گیا ، جس میں ہالی وڈ کی تمام نمایاں شخصیات نے شرکت کی اور ایوارڈ شو میں خوب رونق جمائی۔ سال کی بہترین فلم کا ایوارڈ بوہیمین رپسوڈی کے نام رہا  جبکہ بڑے بڑے ستاروں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے رامی ملک اپنی فلم بوہیمین رپسوڈی کے لئے بہترین اداکار کا ایوارڈ لے اڑے۔ دوسری جانب  گلین کلوس کو فلم دی وائف کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا، گرین بک سال کی بہترین کامیڈی میوزیکل فلم کا ایوارڈ لے گئی۔ اس فلم کے لئے نو مسلم  مہر شالہ علی کو بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈبھی  دیا گیا۔ کامیڈی رول میں فلم وائس کے اداکار کرسٹین بیل کو بہترین اداکار اور اولیویا کولمین کو دی فیورٹ کے لئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا  جبکہ اسپایڈر مین ان ٹو اسپایڈر ورس نے تمام اینیمیٹڈ موویز کو مات دیتے ہوئے بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔