Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یوتھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، مکس ڈبل میں مسعود اور عروج نے ٹائٹل جیت لیا

یوتھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ ، مکس ڈبل میں مسعود اور عروج نے ٹائٹل جیت لیا
March 1, 2018

پشاور (92 نیوز) قیوم سپورٹس کمپلیکس میں پشاور یوتھ بیڈ منٹین چمپئین شپ مقابلے اختتام کو پہنچ گئے ۔ چیمپیئن شپ کے انفرادی فائنل مقابلوں میں ہارون نے طاہر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔
خواتین مقابلوں میں عروج نے اقراء اور مکس ڈبل میں مسعود اور عروج نے ندیم اور فاطمہ کو شکست دے دی ۔
چمپئین شپ میں بڑی تعداد میں خواتین کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا ۔
خواتین کھلاڑیوں نے کہا کہ ایسے ایونٹ خواتین کے کھیلوں میں فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔
ڈائریکوٹریٹ آف یوتھ افیئر کے زیر اہتمام بیڈمنٹن چمئپین شپ میں سو سے زائد مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔