Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یواے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم سے ملاقات

یواے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی وزیراعظم سے ملاقات
February 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات نئے دور میں داخل گئے ،یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان  نےوزیراعظم عمران خان سے ون آن ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات  سمیت اہم امور پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔ ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان  ایک روزہ دورے پر  اسلام آباد پہنچے، وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال سمیت  اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے جس میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے ،اماراتی ولی عہد دورہ مکمل کرکے واپس چلے گئے۔ یو اے ای کے ولی عہد نے پاکستان کو معاشی مشکلات پر قابو پانے کے لیے معاملات میں بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی  کرادی۔ وزیراطلاعات فواد چودھری کاسرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہناتھاکہ آئل ریفائنریز سمیت تمام معاملات پر بات چیت مکمل ہوگئی،یو اے ای پہلے ہی تین ارب ڈالر کا اعلان کرچکا ہے۔