Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یواےای : عجمان کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی

یواےای : عجمان کی رہائشی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی
March 29, 2016
عجمان(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔ تفصیلات کےمطابق   متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے رہائشی ٹاور میں آگ بھڑک اٹھی ہے ،آگ  رشیدیہ ٹاور میں لگی ہے اس عمارت میں دفاتر کے ساتھ ساتھ کافی تعداد میں  رہائشی اپارٹمنٹس بھی ہیں ۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے جس  پر قابو پانے کیلئے عجمان  کے فائر فائٹرز بھرپور کوششیں کر رہے ہیں جبکہ شارجہ سے بھی ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا ہےاُدھر   مقامی پولیس نے بلڈنگ کے ار دگرد کے راستوں کو  ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے عمارت کی مانیٹرنگ کی  جارہی ہے۔