Thursday, February 9, 2023

یوایفا یوروپا لیگ ، چیلسی اور آرسنل نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

یوایفا یوروپا لیگ ، چیلسی اور آرسنل نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
 لندن (92 نیوز) یوایفا یوروپا لیگ میں چیلسی اور آرسنل نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ رات کھیلے گئے سیمی فائنلز میں چیلسی نے آئین ٹریکٹ اور آرسنل نے ویلنسیا کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ سیمی فائنل کی سیکنڈ لیگ میں چیلسی نے جرمن کلب آئین ٹریکٹ اور آرسنل نے اسپینش حریف ویلنسیا کے خلاف میدان مارا۔ چیلسی نے 28 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ 49 ویں منٹ میں آئین ٹریکٹ کے کھلاڑی لوکا نے گول کر کے چیلسی کی برتری ختم کر دی۔ مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ ہارجیت کا فیصلہ پینلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جس میں چیلسی نے تین کے مقابلے میں چار گول سے میچ اپنے نام کیا اور فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ایک اور میچ میں آرسنل نے ویلنسیا کو چار دو سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی۔ آرسنل کے کھلاڑی اوبامیان نے شاندار ہیٹرک اسکور کی۔ فائنل 29 مئی کو باکو میں کھیلا جائے گا۔