Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوایفا یوروپا لیگ فٹبال ، چیلسی نے بیٹ بوریسوو کو ایک صفر سے ہرا دیا

یوایفا یوروپا لیگ فٹبال ، چیلسی نے بیٹ بوریسوو کو ایک صفر سے ہرا دیا
November 9, 2018
لندن (92 نیوز) یوایفا یوروپا لیگ فٹبال میں چیلسی نے بیٹ بوریسوو کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ یوایفا یوروپا لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ ٹائٹل جیتنے کے لیے تمام ٹیمیں جان لڑانے میں مصروف ہیں۔ گروپ ایل کے ایک اہم مقابلے میں چیلسی نے بیٹ بوریسوو کو ایک صفر سے ہرا دیا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ دوسرے ہاف میں چیلسی کے اولیور جیروڈ نے گول داغ کر چیلسی کو برتری دلائی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ آرسنل اور سپورٹنگ سی پی کے میچ میں کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں ناکام رہی۔ دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی سرتوڑ کوششیں کیں مگر کسی کو کامیابی نہ ملی اور مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا۔