Saturday, December 3, 2022

یوایفا نیشنز لیگ فٹبال ، انگلینڈ نے کروشیا کو دو ایک سے ہرا دیا

یوایفا نیشنز لیگ فٹبال ، انگلینڈ نے کروشیا کو دو ایک سے ہرا دیا
لندن (92 نیوز) یوایفا نیشنزلیگ فٹبال کے زبردست مقابلے جاری ہیں۔ انگلینڈ نے کروشیا کو دو ایک سے ہرا دیا۔ سوئٹزرلینڈ نے بیلجئم کو پانچ دو سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔ انگلینڈ نے کروشیا کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے ہرا دیا۔ میچ کے آغازسے ہی دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا مگر پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں کروشیا کے کریمیرک نے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور میچ کا اسکور ایک صفر کر دیا۔ انگلینڈ نے شاندار کم بیک اور 78 ویں منٹ میں جیسی لینگارڈ نے گول کے کر مقابلہ ایک ایک سے برابر کر دیا۔ 85 ویں منٹ میں ہیری کین نے گول داغ کر انگلینڈ کو دو ایک کی برتری دلا دی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ گروپ ٹو کے ایک میچ میں سوئٹزرلینڈ  نے بیلجئم  کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔ بیلجئم نے پہلے 20 منٹ میں دو گول کر کے اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ سوئٹزرلینڈ نے بیلجئم کو مزید گول کرنے کا موقع نہ دیتے ہوئے پانچ گول کیے اور میچ اپنے نام کیا۔