Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوایفا نیشنز لیگ ، کروشیا نے اسپین کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا

یوایفا نیشنز لیگ ، کروشیا نے اسپین کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا
November 16, 2018
لندن (92 نیوز) یوایفا نیشنز لیگ فٹبال میں کروشیا نے اسپین کو ایک سنسنی خیزمیچ میں دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ یوایفا نیشنز لیگ میں زبردست مقابلے جاری ہیں۔ ورلڈ کپ رنزاپ کروشیا نے سابقہ عالمی چیمپئن اسپین کو ایکشن اور تھرل سے بھرپور میچ میں دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ جرمنی اور انگلینڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ اسپین اور کروشیا نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر خوب حملے کیے۔ پہلے ہاف تک کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا مگر مقابلہ تین دو سے کروشیا کے نام رہا۔ انٹرنیشنل فرینڈلی میچ میں انگلینڈ نے امریکہ کو تین صفر سے دھول چٹائی۔  فاتح ٹیم کی طرف سے لنگارڈ، ٹرینٹ الیگزینڈر اورکیلم ولسن نے گول اسکور کیے۔ ایک اور فرینڈلی مقابلےمیں جرمنی نے روس کے خلاف تین صفر سے کامیابی سمیٹی۔ جرمنی نے روس کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا اور ایک طرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے میچ اپنے نام کیا۔