Saturday, July 27, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پورٹو نے جگہ بنا لی

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پورٹو نے جگہ بنا لی
March 10, 2021

لندن ( 92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پورٹو نےجگہ بنا لی ، پورٹو نے اوے گولز کی بنیاد پرکوارٹر فائنل میں جگہ بنائی،ایونٹ کا دوسرا میچ سیویا اور ڈورٹمنڈ کے درمیان وو،دو گول سے برابر رہا۔

دوسری لیگ میں یویوینٹس اور پورٹو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، پورٹو نے اچھا آغاز کرتے ہوئے 19ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کر لی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔

وسرے ہاف میں یووینٹس نے دو گول اسکورکرکے پورٹو کی ٹیم پر برتری حاصل کر لی،پری کوارٹر فائنل مرحلے کی پہلی لیگ میں پورٹو کی کامیابی کی وجہ سے دونوں ٹیموں کے گول برابر ہو گئے ۔

دونوں ٹیموں کوآدھے گھنٹے کا اضافی وقت دیا گیا، اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں نے مزید ایک ،ایک گول اسکور کیا۔پورٹو کی ٹیم نے اوےگولز کی بنیاد پرایونٹ کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔

دوسرے میچ میں ڈورٹمنڈ اور سیویا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں سنسنی خیز مقابلے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان میچ دو،دو گول سے برابر رہا۔ ڈورٹمنڈ نے مجموعی برتری کی بنیاد پر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔