Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل مرحلہ: ریال میڈرڈ اور مانچسٹر کا پہلا میچ برابری پر ختم

یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل مرحلہ: ریال میڈرڈ اور مانچسٹر کا پہلا میچ برابری پر ختم
April 27, 2016
میڈرڈ (ویب ڈیسک) یوئیفا چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل مرحلے کا پہلا میچ برابری پر ختم ہو گیا۔ ریال میڈرڈ اور مانچسٹر سٹی کے کھلاڑی کوئی گول نہ کر پائے۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز لیگ کے پہلے سیمی فائنل کا پہلا لیگ انگلینڈ کے شہر مانچسٹر میں کھیلا گیا۔ میزبان مانچسٹر سٹی اپنے ہوم گراونڈ پر سپینش حریف ریال میڈرڈ کے خلاف کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ دوسری طرف کرسٹیانو رونالڈو بھی زخمی ہونے کے باعث میدان میں نہ اتر سکے جس کی وجہ سے ریال میڈرڈ بھی اپنے جوہر دکھانے میں ناکام رہی اور کوئی گول نہ کر پائی۔ میچ کا دوسرا لیگ آئندہ ہفتے ہسپانوی ٹیم کے ہوم گراو¿نڈ میڈرڈ میں کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔