Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوئیفا چیمپئنز لیگ کا پری کوارٹر فائنل ، چیلسی نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی

یوئیفا چیمپئنز لیگ کا پری کوارٹر فائنل ، چیلسی نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی
February 24, 2021

لندن (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میں چیلسی نے اٹلیٹیکو میڈرڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔

یوئیفا چیمپئنز پری کوارٹر فائنل کی پہلی لیگ کے مقابلے جاری ہیں۔ چیلسی اور بائرن میونخ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

 چیلسی کی ٹیم اسپینش کلب اٹلیٹیکو میڈرڈ کے مد مقابل آئی ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول  کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن کوئی بھی کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف میں 68 ویں منٹ میں چیلسی کی جانب سے اولیویر گریؤڈ نے اکروبیٹک کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے  بائی سائیکل  گول اسکور کر کے چیلسی کو ایک صفر سے کامیابی دلا دی۔

دوسرے میچ میں بائرن میونخ اور لازیو کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں  چار گول سے  شکست دی۔