Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یوئیفا چیمپئنز لیگ، پی ایس جی نے کلب برج کو چار ایک سے شکست دیدی

یوئیفا چیمپئنز لیگ، پی ایس جی نے کلب برج کو چار ایک سے شکست دیدی
December 8, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں میسی کا جادو چل گیا۔ پی ایس جی نے کلب برج کو چار، ایک سے شکست دی۔

پی ایس جی کی جانب سے  لیونل میسی اور کلیان ایمباپے نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ پی ایس جی نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے لیونل میسی اور کلیان ایمباپے نے دو،دو  گول کیے۔

دوسرے میچ میں لیور پول اور اے سی میلان کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ لیور پول نے حریف ٹیم شاندار کھیل کا مظاہرہ  کیا اور حریف ٹیم کو دو، ایک سے شکست دی۔ لیور پول کی جانب سے محمد صلاح نے ایک گول کیا۔

گروپ  ڈی میں ریال میڈرڈ اور انٹر میلان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ ریال میڈرڈ نے حریف ٹیم کو دوصفر سے شکست دی۔