Wednesday, February 8, 2023

یوئیفا چیمپئنز لیگ،سی ایس کے ماسکو نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی

یوئیفا چیمپئنز لیگ،سی ایس کے ماسکو نے ریال میڈرڈ کو شکست دیدی
لندن ( 92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ فٹبال میں  ایکشن سے بھرپور میچز جاری ہیں ۔ اہم میچ میں  سی ایس کے ماسکو نے ریال میڈرڈ کو تین صفر سے شکست دے کر اپ سیٹ کر دیا۔ ویلنشیا نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ کلب فٹبال کی سب سے بڑی لیگ میں  ٹائٹل کے حصول کے لیے ٹیموں کی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں ،  سی ایس کے ماسکو نے دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ کو دھول چٹا دی ، مانچسٹر یونائیٹڈ کو بھی ویلنشیا سے شکست  ہو گئی ۔ ریال میڈرڈ کے ہوم گراؤنڈ میں ہونے والے میچ میں ماسکو کلب آغاز سے ہی حاوی رہا اور 37 ویں منٹ میں گول کر میچ میں برتری حاصل کر لی۔ پہلے ہاف کے اختتام سے دو منٹ پہلے ماسکو نے دوسرا گول کر کے اپنی برتری دو صفر کر لی۔ دوسرے ہاف میں بھی سی ایس کے ماسکو چھائی رہی اور ریال کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا، 73 ویں منٹ میں آرنر نے ماسکو کی طرف سے تیسرا گول کرکے میچ کا اسکور تین صفر کر دیا جو میچ کے آخر تک برقرار رہا۔ گروپ ایچ کے ایک اہم مقابلے میں ویلنشیا نے یونائیٹڈ کو دو ایک سے شکست دی۔