Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یوئیفا چیمپئنز لیگ:سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ اور جووینٹس کا میچ ایک ایک گول سے برابر

یوئیفا چیمپئنز لیگ:سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ اور جووینٹس کا میچ ایک ایک گول سے برابر
May 14, 2015
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)فٹبال چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں ریال میڈریڈ اور جووینٹس کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پوائنٹس کی بنیاد پرجووینٹس نے میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق یوئیفا چیمئنز لیگ کے سیکنڈ لیگ سیمی فائنل مقابلے میں ہوم ٹیم ریال میڈرڈ اور اٹالین چیمپئن جووینٹس کے درمیان سنسنی  خیز میچ ہوا۔ ریال میڈریڈ کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نےپینلٹی پر  تئیس ویں منٹ میں بال کو  گول ریکھا پار کرا کے برتری حاصل کی۔ دوسرے ہالف کے بارھویں منٹ میں الوارو موراٹا۔ Álvaro Morata۔۔نے شاندار گول کیا اور مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا۔ پہلے لیگ میں دو ایک سے جیت کی بدولت ایگریگیٹ پر فتح تین دو سے جووینٹس کے نام رہی۔ چھ جون کو برلن میں ہونے والے  فائنل میں جووینٹس کا مقابلہ سپینش کلب بارسلونا سے ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔