Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

یوئیفا ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ  :ڈنمارک اورہالینڈ نے اپنے اپنے  میچز جیت لیے

یوئیفا ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ  :ڈنمارک اورہالینڈ نے اپنے اپنے  میچز جیت لیے
July 25, 2017

 

 

 

لاہور(ویب ڈیسک)یوئیفا ویمنز فٹبال ٹورنامنٹ  میں  ڈنمارک اور ہالینڈ کی ٹیموں نے اپنے اپنے  میچ جیت لیے،ایونٹ کے کوارٹر فائنل  29 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق یوئیفا ویمنز فٹبال  ٹورنامنٹ میں اعصاب شکن مقابلے جاری ٹرافی پر قبضہ جمانے کے لیے تمام ٹیمیں خوب جان مارنے میں مصروف۔ ایونٹ میں کل دو اہم میچز کھیلے گئے پہلے معرکے میں ڈنمارک اورناروے کی ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑا دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کےگول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے۔ کھیل کے آغاز میں ہی ڈنمارک کی اسٹار کھلاڑی کیتھرائن وجے نے شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرے مقابلے میں ہالینڈ اور بیلجیئم کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں اگلے مرحلے میں رسائی کے لیے دونوں ٹیموں نے خوب پسینہ بہایا۔ 27 ویں منٹ میں ہالینڈکی شیردہ اسپیٹس نے گیندکو جال کی راہ دکھا کر اپنی ٹیم  کو سبقت دلائی  جو کہ پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔

دوسرا ہاف شروع ہوتے ہی بیلجئم کی ٹیم نے شاندار کم بیک کیاٹیسا ویلالٹ نے خوبصورت گول کرکے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ کھیل ختم ہونے سے چند لمحات پہلے جیکس نے گول کر کے ایک بار پھر ہالینڈ کو برتری دلا دی ،حریف ٹیم نے میچ برابر کرنے کی بھرپور کوششیں کی لیکن ہالینڈ کی دفاعی حکمت کی بدولت گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو پائی۔