Saturday, February 4, 2023

یوئیفا نیشن لیگ فٹبال ، فرانس اور جرمنی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا

یوئیفا نیشن لیگ فٹبال ، فرانس اور جرمنی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا
میونخ (92 نیوز) یوئیفا نیشن لیگ فٹبال میں فرانس اور جرمنی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ یوکرائن کی ٹیم نے چیک ری پبلک کے خلاف میدان مارا تو ویلز نے آئر لینڈ کے خلاف کامیابی سمیٹی۔ یوئیفا نیشن لیگ فٹبال میں زبر دست مقابلے جاری ہیں۔ ٹائٹل جیتنے کی جنگ میں ایکشن سے بھرپور مقابلوں نے ایونٹ کو چار چاند لگا دیے۔ گروپ اے میں جرمنی کی ٹیم فرانس سےٹکرائی ،دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے ،لیکن مقررہ وقت تک کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو پائی۔ گروپ بی ون میں یوکرائن کی ٹیم  چیک ری پبلک کے مدمقابل ہوئی ، چوتھے منٹ میں چِک نے شاندار گول داغ کر  چیک ری پبلک کو برتری دلائی۔ پہلے ہاف کے آخری منٹ میں حریف ٹیم کے کونوپلیانکا نے گیند کو جال کی راہ دکھا کر حساب برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف  کے آخری لمحات میں یوکرائن کیجانب سے زنچنکو نے ایک اور گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔ گروپ بی فور میں ویلز نے آئرلینڈ کے خلاف  ایک کے مقابلے میں چار گولز سے میدان مارا۔