Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک بار پھر اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر آنے کا اعلان

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا ایک بار پھر اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر آنے کا اعلان
April 5, 2016
لاہور(92نیوز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر اپنے مطالبات منوانے  کیلئے سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا ینگ ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ تیرہ اور اکیس اپریل کو لاہور سمیت پنجاب بھرمیں احتجاج کرتے ہوئے اہم شاہراہیں بندکردیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سروسز اسپتال لاہور کے ہاسٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ گذشتہ چار سال سے سروس سٹرکچر کی منظوری کے باوجود تمام کیڈرز کی ترقیاں رکی ہوئی ہیں حکومت نے تنخواہیں بڑھائی ہیں نہ ہی اٹھارہویں گریڈ میں انڈکشن کا وعدہ پورا کیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہیلتھ بجٹ میں پندرہ فیصد کٹوتی سے غریب مریضوں کا نقصان ہوا ہے ادویات کی قیمت تیس سے چالیس فیصد بڑھ چکی ہیں جبکہ اسپتالوں کی سکیورٹی کا بھی برا حال ہے۔ وائی ڈی اے کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب میں تیرہ اور اکیس اپریل کو بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اہم شاہراہیں بند کی جائیں گی حکومت نے احتجاج کا نوٹس نہ لیا تو نقصان کی خود ذمہ دار ہوگی۔