Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ینگون:شدت پسند بدھ مذہبی رہنما پر عائد تقریر و تبلیغ کی پابندی ختم کر دی گئی

ینگون:شدت پسند بدھ مذہبی رہنما پر عائد تقریر و تبلیغ کی پابندی ختم کر دی گئی
March 11, 2018

ینگون (92 نیوز) روہنگیا مسلمانوں کیخلاف مذہبی جذبات بھڑکانے والے بدھ مذہبی رہنما کو ایک بار پھر کھلی چھٹی دے دی گئی ۔ تقریر اور تبلیغ سے پابندی اٹھا لی گئی ۔
شدت پسند بدھ مذہبی رہنما آشن وراتھو کو عالمی میڈیا نے بدھ دہشتگردی کا چہرہ قرار دیا تھا ۔
حالیہ مسلم کش فسادات کے پیچھے اسی مذہبی رہنما کی نفرت انگیز تقریروں تبلیغ کا بھی بڑا عمل دخل تھا ۔
مسلمانوں کے قتل عام کے بعد عالمی دباؤ پر میانمار حکومت نے اپنے اس مذہبی رہنما کی تقریر اور تبلیغ پر پابندی لگائی تھی تاہم عالمی سطح پر روہنگیا مسلمانوں کا ایشو دب جانے کے بعد حکومت نے ایک بار پھر آشن وراتھو پر عائد پابندی ہٹا لی ہے اور انہیں اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے ۔