Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یمن کے مسئلے پر چین اہم کردار ادا کرسکتا ہے:پرویز مشرف

یمن کے مسئلے پر چین اہم کردار ادا کرسکتا ہے:پرویز مشرف
April 11, 2015
کراچی(92نیوز)سابق صدر پرویزمشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کو یمن میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے، دہشت گردی کی جنگ لڑتے لڑتے ملک کا کافی نقصان ہوچکا۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ افغانستان میں جوکچھ ہورہاہےاس کااثر پاکستان پرپڑتاہے۔ ہندوستان افغانستان کو اپنے مفادکیلئےاستعمال کررہا ہےجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا کہ یمن کےمسئلے پر چین اہم کردارادا کرسکتاہے۔ ترکی کےسعودی عرب اورایران سےتعلقات اچھے نہیں رہے، ان کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کوپاکستان حکومت نےمددکیلئےزبان دی ہےتواسےضرور پورا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت اُن کی پالیسیوں پر چل رہی ہوتی تو آج یہ حالات نہ ہوتے
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔