یمن کے سابق وزیراعظم خالد بہاہ نے ملک کے نائب صدر کا حلف اٹھا لیا

ریاض (ویب ڈیسک) یمن کے صدر منصور ہادی نے ملک کے سابق وزیراعظم سے نائب صدر کا حلف لیا۔ خالد بہاہ نے ملک کے نائب صدر کا حلف سعودی عرب میں واقع یمنی سفارتخانےمیں اٹھایا۔
اس سے قبل سابق یمنی وزیراعظم خالد بہاہ کو ملک کا نائب صدر نامزد کر کے آرڈیننس بھی جاری کیا گیا تھا۔
دوسری جانب غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بہاہ کے نائب صدر منتخب ہونے کے بعد یمن میں جاری بدامنی کے ختم ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔