Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

یمن کے دارالحکومت صنعا کی مسجد میں دو خودکش دھماکے، اٹھائیس افراد ہلاک

یمن کے دارالحکومت صنعا کی مسجد میں دو خودکش دھماکے، اٹھائیس افراد ہلاک
September 3, 2015
صنعا (ویب ڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک مسجد میں دو خودکش دھماکوں میں اٹھائیس افراد جاں بحق اور متعدد شہری زخمی ہو گئے۔ صنعا میں ایک خودکش بمبار نے اس وقت خود کو اڑا لیا جب لوگ نماز کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے۔ جب دیگر افراد زخمیوں کی مدد کے لئے جمع ہوئے تو ایک کار میں نصب بم پھٹ گیا۔ شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ادھر یمن کے شمالی علاقے میں انٹرنیشنل ریڈ کراس کے دو امدادی کارکنوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جو ایک قافلے کے ساتھ صنعا جا رہے تھے۔ یمن میں خانہ جنگی کے دوران اب تک دو ہزار سے زائد عام شہریوں سمیت ساڑھے چار ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔