Friday, December 9, 2022

یمن کے دارالحکومت صنعا میں دو کار بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی

یمن کے دارالحکومت صنعا میں دو کار بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک، درجنوں زخمی، ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی
صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں دو کار بم دھماکوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یمنی دارالحکومت صنعا میں ایک مسجد کے قریب اس وقت کار بم دھماکا ہوا جب لوگ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔ ایک دوسرا کار بم دھماکا دارالحکومت صنعا کے ایک اسپتال کے قریب ہوا جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ دونوں دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے یمنی دارالحکومت صنعا پر ایران نواز حوثی باغیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔