Saturday, July 27, 2024

یمن کی سرحد پر حوثی باغیوں کیساتھ جھڑپ میں 7 سعودی اہلکار جاں بحق

یمن کی سرحد پر حوثی باغیوں کیساتھ جھڑپ میں 7 سعودی اہلکار جاں بحق
July 31, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) یمن کی سرحد پر تعینات سعودی فوج کے سات جوان حوثی باغیوں کے حملے میں جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق فوجیوں میں ایک افسر اور چھ اہلکار شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یمن کی سرحد کے ساتھ سعودی فوج اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں جہاں آج ان جھڑپوں میں سات سعودی فوجی جاں بحق ہو گئے۔ سعودی حکام نے اپنے فوجیوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی ہے۔ مارے جانے والوں میں ایک افسر اور چھ سپاہی شامل ہیں۔ حوثی ملیشیا کے ارکان نے سعودی فوجیوں پر حملہ اس وقت کیا جب انہوں نے باغیوں کو سرحد پار کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ شامی سرحد پر سعودی افواج کی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروئیاں جاری ہیں۔ ہفتے کے روز سعودی اتحادی افواج نے یمن کی سرحد پر ایک کارروائی کے دوران درجنوں حوثی حملہ آوروں کو ہلاک کردیا۔ واقعہ یمن کے علاقے نجران میں پیش آیا۔